ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: بحرعرب میں ڈوب گئی کشتی - ماہی گیروں کو بچا لیا گیا 

بھٹکل: بحرعرب میں ڈوب گئی کشتی - ماہی گیروں کو بچا لیا گیا 

Sat, 20 Apr 2024 17:22:35    S.O. News Service

بھٹکل ، 20 / اپریل (ایس او نیوز) ماوین کوروے بندرگاہ کے علاقے میں مچھلیوں کے شکار پر نکلی ہوئی ایک کشتی تیز ہواوں کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ڈوب گئی، مگر اس پرموجود ماہی گیروں کوبحفاظت بچا لیا گیا۔
    
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہوئی کشتی مہا دیوی کھاروی کی ملکیت تھی ۔ سنیچر صبح 4 بجے چار ماہی گیر اس کشتی پر سوار ہو کر مچھلی کا شکار کرنے نکلے تھے ۔ بیچ سمندر میں اچانک شروع ہونے والی تیز برسات اور ہواوں کی وجہ سے یہ کشتی الٹ گئی ۔ خوش قسمتی سے وہیں قریب ہی دوسری کشتی ماہی گیری میں مصروف تھی ۔ اس پر موجود مچھیروں نے ڈوبتی کشتی سے چاروں ماہی گیروں کو بچا لیا ۔ کشتی ڈوبنے کی وجہ سے لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔ 
    
دوسری طرف محکمہ ماحولیات نے آئندہ تین دنوں تک ساحلی علاقے میں تیز بارش کے امکانات ہونے کی پیشین گوئی کی ہے ۔

 


Share: